(ایجنسیز)
واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما اورروسی صدر ولادمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے یوکرین مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے معاملے پر پرروس امریکا تعلقات متاثرنہیں ہونے چاہئیں۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان ایک گھنٹے تک گفتگو ہوئی جس میں یوکرین مسئلے کے حل پر تبادلہ خیال ہوا۔ امریکی صدر اوباما نے کہا کہ روسی مداخلت یوکرین کے خودمختاری اور علاقائی
سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق بارک اوباما نے روسی صدر پر زور دیا کہ وہ سفارتی حل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے اور بین الاقوامی مانیٹرنگ ٹیم کو کرائمیا میں رسائی دے تاکہ وہاں مقیم روسیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔، اس موقع پر روسی صدر نے روس امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے متعلق معاملات پر روس امریکا اتعلقات متاثرنہیں ہونے چاہئیں،خطے میں قیام امن کے لیے روس امریکا دوستانہ تعلقات بہت ضروری ہیں۔